بھٹکل:24؍ڈسمبر (ایس او نیوز) شوٹ کان کراٹے انسٹی ٹیوٹ بھٹکل کے زیرا ہتمام دوروزہ نیشنل لیول اوپن کراٹے چمپئین شپ کے لڑکوں کے زمرےم میں داونگیرہ کے منجوناتھ اور لڑکیوں کے زمرے میں بھٹکل کی ناگ شری نے چمپئین شپ کا خطاب جیتا۔تو ٹیم کے مقابلوں میں مرڈیشور کی بینا وئیدیا اسکول کی ٹیم چمپئین شپ کی حق دار بنی۔
اتوار کو منعقدہ فائنل میں داونگیر ہ کے منجوناتھ نے بہترین پرفارمنس پیش کرتے ہوئے بھٹکل کے راج شیکھر گوڈا کو شکست دی ۔ دونوں کی مقابلہ آرائی کے دوران ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب منجوناتھ زخمی ہوکر غش کھا گئے تھے مگر صرف ایک دو منٹ میں دوبارہ کھڑے ہوکر اپنے حریف کو دندان شکن جواب دینے میں کامیاب ہوئے۔ لڑکیوں کے زمرے میں بھٹکل کی ناگ شری نے فائنل میں روپا کو شکست دے کر خطاب جیتا۔ روپا رنر اپ رہیں۔ اس کے علاوہ مرڈیشور کے بینا وئیدیا اسکول نے ٹیم چمپئین شپ کی حق دار بنیں۔
اتوار کی رات منعقد ہوئے انعامی تقریب میں دی نیو انگلش پی یو کالج کے پرنسپال وریندر شانبھاگ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایک شخص کی چو طرفہ ترقی کے لئے اور بلند مقام پانے کے لئے صرف کتاب اور نمبرات اہم نہیں ہوتے ہیں بلکہ فطری ، روحانی تعلیم کے ساتھ جسمانی تعلیم بھی ضروری ہوتی ہے۔ بینا وئیدیا اسکول کی پرنسپال پورنیما اور وٹھل نائک نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔ صحافی رام چندر کنی، موظف فوجی واسوموگیر، اترکنڑا شوٹ کان کراٹے اسوسی ایشن کے نائب صدر امیش موگیر، جے سی آئی کے عبدالجبار، الویکوڑی درگاپرمیشوری مندر انتظامیہ کے ٹرسٹی نارائن دئیمنے ، جامعہ اسکول کے استاد عبدالسمیع وغیرہ موجود تھے۔ دو دن تک چلے کراٹے چمپئین شپ میں پڑوسی ریاستیں کیرلا، تمل ناڈو اور گوا سمیت مختلف مقامات کے 1000سے زائد کراٹے کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔